پاکستانی ڈرائیور کی اللہ نے سن لی، سعودی شہری نے ڈھائی لاکھ ریال دیت کی رقم ادا کردی

 پاکستانی ڈرائیور کی اللہ نے سن لی، سعودی شہری نے ڈھائی لاکھ ریال دیت کی رقم ادا کردی

طائف :سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرائیور رسم خان کی اللہ پاک نے سن لی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سعودی شہری نے اڑھائی لاکھ ریال دیت کی رقم ادا کردی۔ رستم خان اللہ کا شکر ادا رتے ہوئے سجدہ میں گرگیا۔

یاد رہے کہ رسم خان سے ٹریفک حادثے میں غلطی سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی تھی جس پر رستم خان پر 250000 ریال دیت ادا کرنے کا فیصلہ صادر ہوگیا، ادائیگی میں باقی 15 دن رہ گئے تھے۔ گزشتہ روز رستم خان نے روتے ہوئے اپیل کی جس پر ایک سعودی شہری نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی دیت کی رقم اڑھائی لاکھ ریال ادا کرکے پاکستانی کا دل جیت لیا۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے کہا کہ سعودی شہری نے اتنا اچھا قدم اٹھا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے اللہ اس کا اجر انہیں ضرور دے گا۔