نیو نیوز پیمرا گردی کا شکار،پاکستانیو کی آواز چوتھے روز بھی خاموش

نیو نیوز پیمرا گردی کا شکار،پاکستانیو کی آواز چوتھے روز بھی خاموش

لاہور:پاکستانیو کی آواز چوتھے روز بھی خاموش، خیبر تا کراچی صحافی پیمرا گردی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں،نیو نیوز کے مارننگ شو کی بندش پر خواتین افسردہ ،چیئرمین پیمرا سے نیو نیوز کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور اسلام آباد اور کراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صحافی سراپا احتجاج،جلسے جلوس،احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں،سول سوسائٹی بھی نیو نیوز کی ہم آواز بن گئی۔لاہور میں صحافیوں کا احتجاجی کیمپ ، پیمرا گردی کیخلاف اہل سیاست بھی اہل قلم کے شانہ بشانہ ،صحافیوں نے چیئرمین پیمرا کے نادر شاہی حکم کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیدیا۔


نیونیوز کے مارننگ ”نیو پاکستان “ کی بندش پر خواتین افسردہ ،چیئرمین پیمراسے نیو نیوز کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔چیئرمین پیمرا کے غیر آئینی اور غیر اخلاقی فیصلے کیخلاف صحافی سڑکوں پر ہیں اور آزادی صحافت کا پرچم بلند رکھنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔ان کا کہناہے کہ نیو نیوز کو حق اور سچ کی آواز بلندکرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مصنف کے بارے میں