ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں اتور کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں صبح 10بج کر 50منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.1اور زمین میں اس کی گہرائی 71کلومیٹرتھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔