بھارت نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا

بھارت نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کر ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا

بنکاک : بھارت نے متھالی راج کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 17 رنز سے ہرا کر ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 121 رنز بنائے متھالی راج نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، 122 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا سکی۔ بسمہ معروف 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، بھارت ویمن نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق بنکاک میں کھیلے گئے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، متھالی راج نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انعم امین دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، پاکستانی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے۔
کپتان بسمہ معروف 25 اور جویریہ خان 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ اکیتا بشٹ نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ متھالی راج کو میچ اور سیریز کی بہترین پلیئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔