بھارت میں کرنسی بحران نے ایک اور شخص کی جان لے لی

بھارت میں کرنسی بحران نے ایک اور شخص کی جان لے لی

نئی دہلی: بھارت میں کرنسی بحران خونی رنگ اختیار کرتا جارہا ہے۔ اس بحران نے ایک اور شخص کی جان لے لی،مغربی بنگال میں اےٹی ایم کی قطارمیں کھڑا معمر شخص چل بسا۔کانپور میں کرنسی نوٹوں کے لیے قطار میں موجود خاتون نے بینک میں ہی بچے کو جنم دیا۔

غریب بھارتیوں نے اپنا پیٹ کاٹ کاٹ کر جو رقم جمع کی،مودی سرکار نے ایک ہی جھٹکے میں اس کی قدر خاک کر دی،غریبوں کو پیسے کمانے کی نہیں،کمائی بچانے کی فکر لگ گئی۔
ریاست مغربی بنگال میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کےاےٹی ایم کی قطارمیں کھڑا پینتالیس سال کا شخص دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
واقعے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مودی سرکار پر پھر برس پڑیں،ممتا نے وفاق کو بھی آنکھیں دکھاتے ہوئے کہا کہ ریاست کا گورنر وفاقی حکومت کی زبان بول رہا ہے،وہ 8دن سے شہر ہی میں نہیں ہے۔
دوسری جانب کانپور کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں،کرنسی بحران سے عام شہری بری طرح متاثرہو رہے ہیں،نئے نوٹوں کےلیے قطار میں موجود ایک خاتون نے بینک میں ہی بچے کو جنم دیا۔
یہ ہی نہیں کرنسی بحران نے شادی کے خواہشمند افراد کے رنگ میں بھی بھنگ ڈال دیاہے،ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانا میں ہزاروں شادیاں ملتوی کی جاچکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں