بھارت کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی،سرتاج عزیز کو 40 منٹ ائیرپورٹ پر بٹھائے رکھا

امرتسر: بھارتی امیگریشن حکام نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو سٹیٹ گیسٹ ہونے کے باوجود 40 منٹ تک انتظار کرایا۔

نیو نیوز کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے جب گزشتہ شب بھارتی شہر امرتسر پہنچے تو انہیں  مہمان ہونے کے باوجود بھارتی امیگریشن حکام کی جانب سے 40 منٹ  تک ائیرپورٹ بٹھائے رکھا گیا ۔

 اس کے علاوہ پاکستانی میڈیا نمائندوں کے ساتھ بھی بھارتی حکام کی جانب سے برا سلوک روا رکھا گیا، بھارت پہنچنے پر پاکستانی میڈیا نمائندوں کو موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ درپیش تھا اور میڈیا نمائندوں کو جو سمیں فراہم کی گئیں انہیں تقریبا ساڑھے 3 گھنٹے کے پراسس کے بعد دی گئیں۔