ایک ماہ کے دوران 31ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کا مسروقہ مال برآمد

ایک ماہ کے دوران 31ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کا مسروقہ مال برآمد

سیالکوٹ : سیالکوٹ پولیس نے ایک ماہ کے دوران ڈاکووں اور چوروں کے سات گروہوں کے 31ارکان کو گرفتار کرکے اکتالیس لاکھ دس ہزار روپے مالیت کی مسروقہ نقدی ، زیورات اور دیگر مال برآمدکرلیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان کے مطابق گرفتار ڈاکوﺅں اور ملزمان نے دوران تفتیش 72وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور ان ملزمان کو جیل بھجوادیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران ضلعی پولیس نے سینکڑوں مقدمات میں مطلوب دو سو ستانوے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران پولیس نے بیاسی ناجائز ہتھیاراورچار سو سے زائد گولیاں برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کیا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے چار کلاشنکوفیں ، چار رائفلیں ،57پستول ، چار ریوالور ، تین خنجر برآمد کئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چوالیس کلو گرام چرس ، نو سو چھہتر شراب کی بوتلیں برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کیا اور تیرہ شرابی بھی گرفتار کئے اور مقدمات درج کئے ۔

مصنف کے بارے میں