ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان اور ایران کی تعریف

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان اور ایران کی تعریف

امرتسر: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں افغان مہاجرین کی 30 سال سے میزبانی پر پاکستان اور ایران کی تعریف کی گئی ہے۔ کانفرنس میں دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق کانفرنس افغانستان میں امن اورخوشحالی کیلئے اہم علاقائی پلیٹ فارم ہے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مقصد خطے میں امن اوراستحکام تھا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ کسی ملک کی علاقائی سالمیت کیخلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز کرنے اور اختلافات پرامن طور پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

مشترکہ چیلنج سے نمٹنے، سیکیورٹی استحکام کے فروغ کیلئے علاقائی تعاون اہم ذریعہ ہے،رکن ممالک میں پرخلوص اورموثر تعاون کے فروغ کیلئے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔