ملک بھر سمیت پشاور میں عید میلا دالنبی بھر پور طریقے سے منانے کےلئے تیاریاں جاری

پورے ملک کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی جشن عید میلا د النبی کو بھر پور طریقے سے منانے کےلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں

ملک بھر سمیت پشاور میں عید میلا دالنبی بھر پور طریقے سے منانے کےلئے تیاریاں جاری

پشاور: پورے ملک کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی جشن عید میلا د النبی کو بھر پور طریقے سے منانے کےلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں ۔بازار برقی قمقموں سے سجائے جارہے ہیں جبکہ جلوس کی گز ر گاہوں سے تجاوزات ہٹانے اور صفائی کی صورتحال یقینی بنانے کےلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی پورے ملک سمیت پشاورمیں جشن عید میلادالنبی کو منانے کےلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔شہر کے تاریخی گھنٹہ گھر بازار سے کریم پورہ تک برقی قمقمے لگادیئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی کے خاص انتظامات کے علاوہ تجاوزات ہٹانے کا کام بھی ضلعی انتظامیہ نے شروع کر دیا ہے ۔ شہر کی مختلف مساجد ،میلاد ہاﺅسز سمیت گھروں میں نعمت خوانی کی خصوصی محافل کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ۔ربیع الاول کا مبارک مہینہ عالم اسلام کےلئے تمام عیدوں سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ اسی لئے اس ماہ مبارک کے آ غا ز کے ساتھ ہی ہر طرف رنگ و نور کی برسات ہونے لگتی ہے اور چہرے خوشی سے دمکنے لگتے ہیں۔