سوئی گیس کے کمرشل میٹروں پر پابندی ختم کیے جانے کا امکان

 سوئی گیس کے کمرشل میٹروں پر پابندی ختم کیے جانے کا امکان

لاہور: سوئی گیس کے کمرشل میٹروں پر لگائی جانے والی پابندی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم نے سمری وزیر اعظم پاکستان کو بھجوا دی ہے.

ذرائع کے مطابق حکومت نے 2012 کے بعد ملک میں نئے کمرشل کنکشن دینے پر پابندی عائد کر رکھی تھی، جس پر اراکین اسمبلی اور عوام کے شدید تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے ایک سمری وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو بھجوائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صنعتوں، کمرشل اداروں، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نئے کمرشل گیس دینے کی اجازت دی جائے۔

بھجوائی جانے والی سمری میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اب گیس کی بہتر پوزیشن اور ایل این جی کے باعث بہتری آئی ہے۔ جس کے لئے نئے کمرشل میٹروں پر پابندی ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں