اہم بندرگاہ پر قبضے کے لیے یمنی فورسز تیاریوں میں مصروف

اہم بندرگاہ پر قبضے کے لیے یمنی فورسز تیاریوں میں مصروف

صنعا: بحیرہء احمر کے کنارے ایک بندرگاہی علاقے سے ایران نواز حوثی باغیوں کو پسپا کرنے کے لیے یمنی حکومتی فورسز بڑے حملے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق عالمی شِپنگ راستے پر واقع باب المنداب کے قریبی بندرگاہی قصبے دوباب اور ساحلی پٹی کے دیگر علاقوں کا قبضہ حوثی باغیوں سے چھڑانے کے لیے عسکری کمک بھی پہنچ رہی ہے۔

اسی علاقے میں سمتبر اور اکتوبر میں امریکی جنگی بحری جہازوں پر میزائل حملوں کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ حکومتی فورسز ٹینکوں اور بھاری توپ خانے کی مدد سے حوثی باغیوں کی پوزیشنوں کو جلد ہی نشانہ بنانا شروع کر دیں گی۔

مصنف کے بارے میں