سوچی روہنگیا مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ روکیں، نجیب رزاق

سوچی روہنگیا مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ روکیں، نجیب رزاق

 کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے میانمار کی نوبل امن انعام یافتہ سیاست دان آنگ سان سوچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں جاری روہنگیا مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ روکیں۔

اتوار کے روز اپنے بیان میں رزاق نے نوبل امن انعام یافتہ سیاست دان کی جانب سے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر تنقید بھی کی۔ کوالالمپور میں اپنے حامیوں کی ایک ریلی میں نجیب رزاق نے کہا کہ میانمار کی حکومت روہنگیا افراد کے خلاف اپنے خون ریز کریک ڈاؤن کو فوری طور پر روکے۔

خطاب میں انہوں نے آنگ سان سوچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا ہر صورت میں مسلمانوں اور اسلام کا دفاع کرے گا۔

مصنف کے بارے میں