بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر

اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے کپتان سرجیوریموس نے شاندار گول کے ذریعے لالیگا کے ایل کلاسیکو میچ میں بارسلونا سے میچ کو برابر کرکے 33میچوں میں ناقابل شکست رہنے کو مزید طول دے دیا

بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر

بارسلونا: اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے کپتان سرجیوریموس نے شاندار گول کے ذریعے لالیگا کے ایل کلاسیکو میچ میں بارسلونا سے میچ کو برابر کرکے 33میچوں میں ناقابل شکست رہنے کو مزید طول دے دیا۔اس میچ کے بعد ریال میڈریڈ 34پوائنٹس کیساتھ پہلے اور بارسلونا 28پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بارسلونا کے دومشہور کھلاڑیوں نیمار اور لوئس سواریز کے گٹھ جوڑ نے دوسرے ہاف کے آٹھویں منٹ میں اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی جو کھیل کے 90ویں منٹ تک برقرار رہی۔سواریز نے بہترین گول کرکے اپنی ٹیم کوفتح کی امید دلائی تھی جو برابری پر ختم ہوئی جبکہ نیمار اور میسی نے بھی گول کے کئی مواقع بنائے لیکن اس کو حقیقت کا روپ نہ دے سکے۔

ریال میڈرڈ کے کپتان نے قائدانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکا موڈرکس کی کک پر اپنے سر کا بہترین استعمال کرتے ہوئے خوبصورت گول داغ کر ریال میڈرڈ کی بارسلونا کے خلاف گزشتہ 33میچوں میں ناقابل شکست رہنے کی تاریخ کو برقرار رکھا۔ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیم میں ایک دفعہ پھربھرپور جوش کو نمایاں پایا اور انھیں میچ کے اختتام تک یقین تھا جو برابری پر ختم ہوا یہ اہم ہے۔دوسری جانب بارسلونا کے کوچ انرق نے اپنی ٹیم کی قسمت پر الزام دھرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں گول کرنے کی صلاحیت کی بھی کمی ہے۔انرق کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں مخالف کے مقابلے میں ہماری ٹیم کی کارکردگی بہتر تھی لیکن یہ ہم سب سے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے، ہم نے اب تک لیگ میں صرف 14میچ کھیلے ہیں اور ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔لالیگا کی اسٹارز سے سجی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں رونالڈو، میسی اور نیمار سمیت تمام مشہور کھلاڑیوں سے غیرمعمولی کھیل کی توقع کی جارہی تھی تاہم تین کھلاڑی گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔اس میچ کے بعد ریال میڈریڈ 34پوائنٹس کیساتھ پہلے اور بارسلونا 28پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔