آنکھ پر اس طرح کا دانہ نکل آئے تو کیا کرنا چاہیے؟ آسان قدرتی علاج جانئے

آنکھ پر اس طرح کا دانہ نکل آئے تو کیا کرنا چاہیے؟ آسان قدرتی علاج جانئے

نیویارک: آنکھ پر اس طرح کا دانہ نکل آئے تو نہ صرف دیکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہوتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے انسان نہ باہر نکل سکتا ہے اور نہ ہی لوگوں سے میل جول رکھ سکتا ہے۔اس کے نکلنے کی وجہ ہماری آنکھ کے گلینڈ کا کسی بھی وجہ سے بلاک ہوناہے۔یہ دانہ نکلنے سے بعض اوقات خارش،درد، آنکھ سے پانی نکلنااورجالا آنے لگتا ہے اور مریض کادل کرتا ہے کہ اس سے جلد از جلد جان چھوٹ جائے۔خوش قسمتی سے کئی قدرتی طریقے ایسے موجود ہیں جن کے استعمال سے آپ ایسا کرسکتے ہیں۔آئیے آپ کو ان طریقوں سے آگاہ کرتے ہیں۔

ٹی بیگ یا گرم ٹکور: آپ کو چاہیے کہ استعمال شدہ ٹی بیگ کو پھینکنے کی بجائے آنکھ پر لگائیں۔ٹی بیک کو ہلکا گرم رکھیں تاکہ یہ آنکھ کو نہ جلائے اور اسے دو سے تین منٹ تک آنکھ پرلگارہنے دیں،اس طریقے سے آنکھ کے اردگرد دوران خون تیز ہوگا اوراسے سے دانہ جلد ٹھیک ہوگا۔ٹی بیگ میں موجود انٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے آنکھ کا بیکٹیریا کم ہونے سے آپ کی آنکھ ٹھیک ہونے لگے گی۔گرم پٹی کی ٹکور میں کسی نرم کپڑے کو گرم پانی میں بھگوئیں اور اسے نچوڑ کرآنکھ پر رکھیں۔تین سے چار بار یہ عمل دن میں تب تک دہرائیں جب تک دانہ ٹھیک نہ ہوجائے۔
ایلوویرا: قدرت کی کئی نعمتوںمیں سے ایلوویرا بھی ایک نعمت ہے۔اس کی رس کی وجہ سے آنکھ کی انفیکشن کم ہونے کے ساتھ سوجن میں بھی کمی آتی ہے۔آپکو چاہیے کہ ایلوویر اکی تازہ ڈنڈی لے کر اسے کاٹیں اور اس میں سے نکلنے والے جیل کو دانے پر لگائیں،20منٹ تک جیل لگا رہنے دیں اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیںاور کسی صاف ململ کے کپڑے سے صاف کریں۔
ہلدی سے علاج:یہ صرف مصالحہ ہی نہیں بلکہ اس کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ سوجن کو کم کرنے کے ساتھ بیکٹیریا کو تلف کرتا ہے۔2016ءمیں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیاہے کہ ہلدی میںموجود ایک جز ’کر کیومین‘میں انٹی مائیکروبیال اور انٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ دانوںاور مہاسوں کے لئے بہت مفیدہے۔ہلدی کو پانی میںملاکر پیسٹ بنائیں اور نرم کپڑے پررکھ کر آنکھ پر لگائیں۔20منٹ بعد اسے اتار یں،یہ عمل دن میں تین بار کریں اورتب تک جاری رکھیں جب تک یہ دانہ ٹھیک نہ ہوجائے۔
آلو کے ذریعے: ایک آلو لیں اوراسے اچھی طرح دھونے کے بعد باریک کریں۔اسے کسی باریک کپڑے میں ڈالیں اور کپڑے کو آنکھ پر چند منٹ تک لگائیں۔اس کے بعد آنکھ کو نیم گرم پانی سے دھولیں اوریہ عمل بھی دن میں دو سے تین بار کیاجاسکتا ہے۔

امرود کے پتے: یہ بھی انٹی فنگل اور انٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیںاور آنکھ کے دانے کے لئے بہت مفیدہے۔امرود کے چند پتوں کو دھوئیں اور گرم پانی میں بھگوکر آنکھ کے اوپر لگائیں۔10منٹ تک لگارہنے دیں اور یہ عمل بھی دن میں دو سے تین بار کرنے سے آپ کادانہ ٹھیک ہوجائے گا۔