سندھ کو تمام صوبوں میں باوقار مقام دلائیںگے، فاروق ستار

سندھ کو تمام صوبوں میں باوقار مقام دلائیںگے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ سندھ کو تمام صوبوں میں باوقار مقام دلائیںگے۔سندھ سمیت دیگر زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینا چاہیے،شہری اور دیہی علاقوں میں خلیج پیدا کرنے والوں کو شکست دیں گے ۔

سندھی ٹوپی اجرک ڈے موقع پرتقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت دیگر زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان شاہ عبدالطیف بھٹائی کی دھرتی کا خاصہ ہے ، شہری اور دیہی علاقوں میں خلیج پیدا کرنے والوں کو شکست دیں گے ۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ وہ سندھ کو تمام صوبوں میں باوقار مقام دلائیں گے اورجاگیرداری اور وڈیرہ شاہی ختم کرینگے ۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت پی آئی بی کالونی کراچی میں عارضی مرکز میں سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منایا گیا ، جس میں رہنمائوں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نوجوان نے سندھی گیت گائے جبکہ نوجوانوں نے روایتی سندھی اور بلوچی رقص کیا ۔

مصنف کے بارے میں