ہارٹ آف ایشیاکانفرنس،روس کی پاکستانی مؤقف کی حمایت

ہارٹ آف ایشیاکانفرنس،روس کی پاکستانی مؤقف کی حمایت

امرتسر: بھارت کو اپنے ہی ملک میں منہ کی کھانا پڑی، روس نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر دی، ان کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز کی تقریر دوستانہ اور تعمیری تھی۔

امرتسر میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے دوران روسی نمائندے "ضمیر کابولو ف "کا کہنا تھا کہ بھارت نے کانفرنس کے ایجنڈے کو ہائی جیک کر لیا تھا جس کی وجہ سے کانفرنس کا مقصد حاصل نہیں ہو سکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی مشیر ِ خارجہ سر تاج عزیز کی تقریر بہت معیاری تھی، روسی نمائندے کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے ، ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں