بلاول بچے ہیں، نواز شریف سے رہنمائی لیں: مریم اورنگزیب

 بلاول بچے ہیں، نواز شریف سے رہنمائی لیں: مریم اورنگزیب

کراچی: اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول ابھی سیاست میں نئے ہیں، نواز شریف سے رہنمائی حاصل کریں، جو 4 مطالبات کیے گئے ان پر عملدرآمد کرکے سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنائیں۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں نے خود پریس کلب آنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ آپریشن کے بعد سے دہشت گردی میں بہت کمی آئی ہے،2018ء میں وہ وزیر اعظم بنے گا جس نے ملک میں ترقیاتی کام اور عوام کے مسائل کو حل کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران فیڈریشن کا حصہ ہیں، ان کو چاہیے کہ وہ بھی وہ کریں جو وزیر اعظم نے دیگر صوبوں کے لیے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ  جہاں آج ملک کی بہتری کے لیے کام ہورہے ہیں، وہیں شام7 سے 11 بجے تک وزیراعظم کی کردار کشی کی جارہی ہے۔