سعودی حکومت نے 45 سال سے زائد اور 12 سال سے کم عمر افراد کو فنگر پرنٹس سے استثنیٰ دیدیا

سعودی حکومت نے 45 سال سے زائد اور 12 سال سے کم عمر افراد کو فنگر پرنٹس سے استثنیٰ دیدیا

لاہور:پاکستانی عمرہ زائرین کو آج سے پھر بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی فنگر پرنٹس کمپنی نے ملک بھر میں آپریشنل دفاتر کی تعداد 23اور موبائل گاڑیاں 18کر دیں ۔ جبکہ سعودی حکومت نے 12سال سے کم اور 45سال سے زیادہ عمر کے افراد کو فنگر پرنٹس سے استثنیٰ دیدیا۔ 

یاد رہے سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ زائرین کو فنگر پرنٹس کے لیے قانون بنایاتھا ۔تاہم اس کی نافذ ہونے کے بعد ہی پاکستانی عمرہ کمپنیوں اور عمرہ زائرین کو فنگر پرنٹس کروانے میں شدید مشکلات پیش آئیں ۔

جس کے بعد فنگر پرنٹس معاملے کو 3 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا ۔اور اس دوران عمرہ کے لیے اپلائی کرنے والو ں کو فنگرپرنٹس میں آسانی ہو گئی تھی ۔ اب سعودی حکومت کے 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو فنگر پرنٹس سے استثنیٰ دینے سے کافی آسانیاں پیدا ہو نگیں ۔