سعودی عرب نے خواتین کے ترسیل زر پر پابندی ختم کر دی

سعودی عرب نے خواتین کے ترسیل زر پر پابندی ختم کر دی

سعودی عرب نے خواتین کے ترسیل زر پر پابندی ختم کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ کا کہناتھاکہ رائج الوقت نظام کے مطابق کسی بھی سعودی خاتون کو داخلی و خارجی ترسیل زر کے موقع پر کسی ایسے شناخت کی ضرورت پڑتی تھی۔

جو بینک عہدیدار کے سامنے گواہی دے کہ یہ فلاں خاتون ہے اور میں اسکی شہادت دیتا ہوں، شناختی کارڈ نے یہ پابندی ختم کرادی۔انہوں نے کہاکہ جن خواتین کے پاس قومی شناختی کارڈ ہوگا ،انہیں داخلی و خارجی ترسیل زر کے موقع پر شناخت کی ضرورت نہیں ہوگی۔