پرنس کریم آغا خان رواں ماہ پاکستان کے دورے پر آئیں گے

پرنس کریم آغا خان رواں ماہ پاکستان کے دورے پر آئیں گے

اسلام آباد: اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 7 دسمبر کو 13 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔ پرنس کریم آغا خان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دعوت پر اسلام آباد پہنچیں گے اور وہ 19 دسمبر کو واپس فرانس روانہ ہو جائیں گے۔

پاکستان میں قیام کے دوران وہ کراچی میں آغا خان ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کرینگے جہاں طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کرینگے۔

پرنس کریم آغا خان 10 دسمبر کو گلگت بلتستان،  9دسمبر کو چترال، 12 سے 14 دسمبر کو اسلام آباد میں اپنے پیروکاروں سے ملاقاتیں کرینگے جبکہ 15 سے 19 دسمبر تک کراچی میں قیام کریں گے۔

پرنس کریم آغا خان اسلام آباد اور کراچی میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں