شیخ ہمدان نے اونچی بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر سب کو حیران کر دیا

شیخ ہمدان نے اونچی بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر سب کو حیران کر دیا

دبئی : دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد کے بیٹے شیخ ہمدان بن محمد بند راشد کو دبئی کے شہری "فاز" کے نام سے جانتے ہیں ، مگر ان کی ایک اور پہچان یہ بھی ہے کہ وہ دنیا بھر کی سیاحت کےساتھ ساتھ اڈوینچر کے بڑے شوقین ہیں ، 

کبھی اونچے پہاڑوں کی ٹریکنگ ،ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کے ساتھ بہت ساری نئی ایکٹویٹیز کرنا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔ اسی مشغلے کو گزشتہ روز نئی جہت بخشی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ ہمدان نے دبئی مرینا کی اونچی عمارت سے رسی کی مدد سے "زپ لائن " کے ذریعے نیچے اتر کر سب کو حیران کر دیا انہوں نے اس سارے اڈوینچر کی ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپلوڈ کی ۔

b1d0a34960a71e91d36f2b0c9bee0335