سعودی ولی عہد کا مدینہ منورہ کا دورہ، شہریوں کے ساتھ سیلفیوں کی دھوم مچ گئی

سعودی ولی عہد کا مدینہ منورہ کا دورہ، شہریوں کے ساتھ سیلفیوں کی دھوم مچ گئی

ریاض:سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی عام شہریوں کے ساتھ تصاویر نے دھوم مچا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولی عہد گذشتہ روز مدینہ منورہ کے صحرائی تاریخی علاقوں کے دورے پر گئے تھے جہاں شہری انہیں دیکھتے ہی استقبال کے لیے والہانہ انداز میں امڈ آئے۔اس موقع پر سعودی شہریوں نے ولی عہد ساتھ یادگاری فوٹو بنوائے اور کیمروں میں لی گئی سیلفیاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں جنہیں بڑے پیمانے پر پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔


 سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں ایک نوجوان کو شہزادہ محمد کی پیشانی پر بوسہ دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصاویر وادی القریٰ کے العلاءکے علاقے میں لی گئیں۔ خیال رہے کہ العلاءکا علاقہ ظہور اسلام کے دور سے کئی حوالوں سے شہرت رکھتا ہے۔ اس میں کئی ایک تاریخی مقامات ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان کے ان علاقوں کے اچانک دورے پر سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس کا اظہار سوشل میڈیا پر شہزادہ محمد کے ساتھ شہریوں کی سیلفیوں اور ان کی دھوم سے کیا جاسکتا ہے۔