'دہشت گردی ختم کرنے کا وعدہ پورا کرنیوالا عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے'

'دہشت گردی ختم کرنے کا وعدہ پورا کرنیوالا عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے'

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب ہم پاور پراجیکٹس لگا رہے تھے ایک شخص اسلام آباد لاک ڈاؤن کی بات کر رہا تھا آج وہی شخص اسی کنٹینر پر کھڑا آئیں بائیں شائیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔ دہشت گردی ختم کرنے کا وعدہ پورا کرنے والا عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتوں میں پیش ہونے کا بھی مقصد ہے آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور نواز شریف اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ آج بھی پیش ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام نے عدالت کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا اور عوام 2018 میں دوبارہ نواز شریف کو منتخب کریںگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں