اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد: نواز شریف کی تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔ دو رکنی بینچ کی سماعت جسٹس عامر اور جسٹس اختر کیانی نے کی ۔

یاد رہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر آج احتساب عدالت میں بھی پیش ہوئے ۔جہاں پر تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخوست پر محفوظ سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک روک دیا ۔تاہم اب اسالم آباد ہائی کورٹ کافیصلہ آنے کے بعد احتساب عدالت بھی اپنا محفوظ فیصلہ سنائے گی ۔ اس کے علاوہ  نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا.ایون فیلڈ پراپرٹی، فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں ملک طیب مختار اور عمردراز کی گواہی ریکارڈ کی جائے گی.