جاوید ہاشمی کو بھگانے میں ن لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ ہے : خورشید شاہ

جاوید ہاشمی کو بھگانے میں ن لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ ہے : خورشید شاہ

اسلام آباد: جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ میں دووبارہ شمولیت پر اپوزیشن لیڈر خورشید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ چھوڑتے وقت جاوید ہاشمی کو کہا تھا پارٹی مت چھوڑو۔انہوں نے کہا کہ جاویدہاشمی کو بھگانے میں ن لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا اور آج کل وہ شخصیت خود پارٹی میں سائیڈ لائن ہوچکی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید نے کہا کہ پارٹی میں نواز شریف اور شہباز شریف کے بعد جاوید ہاشمی سینیئر ترین رہنما تھے۔صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانے میں وقت لگے گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے انہوں ے کہا کہ نوازشریف تو نااہل ہوچکے ہیں اب عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات سے متعلق عدالت پر اعتماد کرنا چاہئے۔یقین ہے کہ عدالت ان کے مقدمات میں انصاف کرے گی۔