نیب کو ایک اچھا سا اسپتال بنانا چاہیئے ، شیخ رشید کا طنز

نیب کو ایک اچھا سا اسپتال بنانا چاہیئے ، شیخ رشید کا طنز

مانچسٹر: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ان کی کرپشن نواز شریف سے زیادہ ہے ۔ مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے دعوی ٰکیاکہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ یہ سارے ہی لندن آئیں گے۔شیخ رشیدکاکہناتھاکہ کوئی بیمار ہو یا نہ ہو یہاں آجاتا ہے۔انھوں نے طنزیہ کہاکہ نیب کو اچھا سا اسپتال بنانےچاہیئے ۔شیخ رشید نے دعوی کیاکہ دھرنا کریک ڈان میں زیادہ اموات ہوئیں،صرف 7 ہلاکتیں میرے حلقے میں ہوئیں۔ انھوں نے تسلیم کیاکہ زخمی اہلکاروں کے پاس جاناچاہیے تھا۔