خبردار :- سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی ان افرادسے بچ کے رہیں!!

خبردار :- سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی ان افرادسے بچ کے رہیں!!

دمام: سعودی وزارت انصاف نے 23 بہروپیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

وہ خود کو وکیل ظاہر کرکے مقامی شہریوں اور تارکین وطن کو بے وقوف بنا رہے تھے۔ وزارت انصاف نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ قانون وکالت کی دفعہ 37کے بموجب انہیں ایک برس تک قیدیا 30ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

سعودی حکام نے غیر ملکیوں کو بھی ایسے بہروپیے وکیلوں سے ہوشیار رہنے کا کہا ہے ۔ کسی بھی ایسے جعلی وکیل کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے جعلی وکیلوں کو سزا دی جاسکے ،