پانی صرف سندھ کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے : بلاول بھٹو زرداری

پانی صرف سندھ کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے : بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: نوازشریف کے بعد بلاول بھٹو بھی عدلیہ سے ناراض ہوگئے۔وزیراعلیٰ سندھ کو سپریم  کورٹ میں بلانے پر برہم ہو گئے ۔کہتے ہیں پانی کا بحران پورے ملک میں ہے۔یہ صرف سندھ کا مسئلہ نہیں  ہمیشہ سندھ کو ہی نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟

1b5c291e9d72212afba671ebcf088421


ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بعد بھی بلوچستان کے کئی علاقوں میں پانی تک رسائی نہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں حتیٰ کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پانی کے مسائل ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے سندھ حکومت کی تعریفوں کے بھی پل باندھ دیئے ۔

c5ab2ae6138b4572f79d3ccd701f80c8

ٹویٹ کیا کہ سندھ حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ سندھ بھر میں آراو پلانٹس میں سرمایہ کاری کی گئی ۔نہروں کو پختہ کیا گیا اور  نئے ڈیم بھی بنائے گئے ہیں۔ خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا مقدمہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو  سندھ میں صاف پانی کی فراہمی کے مسئلے پر طلب کیا ۔سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ  عوام کو پانی نہیں ملتا تو سرکاری افسروں سے نہیں وزرائے اعلیٰ سے پوچھ گچھ ہوگی۔