احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیدیا

احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیدیا

اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آباد میں شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کی ایک ہفتے کی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے جبکہ مریم نواز کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ 5 دسمبر سے ان کو سات دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی اجازت دی جائے جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ان کی درخواست کو منظور کر لیا اور ان کو حاضری سے استثنیٰ بھی دیدیا۔ اگر اس دوران کیس کی سماعت ہوگی تو وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔


سابق وزیر اعظم نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی اہلیہ بیمار ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں۔ جن کے ساتھ ان کی چالیس سالہ رفاقت ہے لہٰذا اس مشکل وقت میں ان کو اپنی اہلیہ کے ساتھ ہونا چاہیے جبکہ دوسری جانب ان پر کیسز چل رہے ہیں لہٰذا ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔