عمران خان نے بھارتی ٹیم کا میچ دیکھ کر پاکستان کو خبر دار کر دیا 

عمران خان نے بھارتی ٹیم کا میچ دیکھ کر پاکستان کو خبر دار کر دیا 

اسلام آباد: دہلی میں اسموگ کے باعث ماسک پہن کرکرکٹ کھیلنے کی خبرپرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا۔

سماجی رابطوں کی وین سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ خطے میں ماحولیاتی آلودگی کا بڑھ جانا پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ہمارے بچے بھی اس ماحولیاتی آلودگی کے خطرے کی زد میں ہیں۔ آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحرک ہونا پڑے گا۔|

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں بھارت اور سی لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ اسموگ کے باعث دو بارروک دیا گیا۔ کھلاڑی ماسک پہننے کے باوجود گرانڈ میں کھانستے نظرآئے۔