آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے قرض ہے، عمران خان 

آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے قرض ہے، عمران خان 

لیہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی پارٹنر شپ نے ملک کو مقروض کردیا ہے ، آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے قرض ہے۔ اور اگر یہ سب ایسے ہی چلتا رہا تو پاکستان کا مستقبل برا ہوگا۔
لیہ میں جلسے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قومیں غلطیوں سے سیکھتی ہیں وہ پھر سے کھڑی ہوجاتی ہیں، ملائیشیا اور کوریا ہم سے سیکھ کر آگے نکل گئے، انہوں نے کہا کہ جو قومیں ظلم کے نظام کے سامنے جہاد نہیں کرتی وہ برباد ہوجاتی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان سب سے آگے جارہا تھا لیکن اب سب سے پیچھے کیوں ہے، آصف زرداری اور نواز شریف کی پارٹنر شپ نے ملک کو مقروض کردیا، ان کے آنے سے پہلے ہر پاکستانی 35 ہزار کا مقروض تھا اور آج ایک لاکھ 20 ہزار کا مقروض ہے، انہوں نے ایک چھوٹے سے طبقے کو نوازا اور عوام کو مقروض کردیا، اگر ایسی ہی چلتے رہے تو پاکستان کا مستقبل برا ہوگا۔
عمران خا ن کا کہنا تھا کہ آج کل ساری پالیسیاں چھوٹے سے طبقے کیلئے بنتی ہیں، تاہم پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا۔ہمارے ملک کی پالیسزبھی تبدیل کردی جائیں گی۔ پالیسیز بنائی جائیں گی کیسے اپنے کسان کی مدد کرنی ہے ، ہم انسانوں کی بہتری پر پیسا خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں پر سرمایہ کاری کریں گے،میٹرو اور اندرپاسزپربعدمیں پیساخرچ کرینگے،عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ ملک بنے گا جہاں لوگ باہر سے نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔