ایڈونچر فلم جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم کا ٹریلر جاریِ

ایڈونچر فلم جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم کا ٹریلر جاریِ

نیویارک: ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم "جراسک ورلڈ"کے سیکوئل"جراسک ورلڈ؛فالن کنگڈم"کا نیا  ٹیزر  ٹریلر جاری کر دیا  گیا۔

اس سنسنی خیز فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈاورجیف گولڈ بلماپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ،ٹوبی جونز،ریف اسپال،جسٹس اسمتھ،  ڈینیئالا پلیڈا،  ٹیڈ ولین،  گیریلڈین چیلپن اورجیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہ کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کے لئے پیش کرد ی جائی گی۔

واضح رہے کہ اسٹیون سپیلبرگ کی ڈائریکشن میں بننے والی جراسک پارک سلسلے کی پہلی فلم 1993 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ 1997اور2001میں بالترتیب دوسری اور تیسری فلمیں نہ صرف مداحوں میں بے پناہ مقبول ہوئیں بلکہ دنیا بھر میں اربوں ڈالر کا بزنس بھی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ 2014میں جراسک ورلڈ نے بھی خوب باکس آفس پر دھوم مچائی جس کا یہ سیکوئل اب آئندہ سال نمائش کیلئے نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔

مصنف کے بارے میں