حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار

حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو مسلسل عدم حاضری کے بعد اشتہاری قرار دے دیا ہے،جبکہ دونوں کے خلاف نیب آرڈیننس کے سیکشن 512کے تحت شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، نیب نے عدالت کے حکم کی تعمیلی رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ حسن اور حسین نواز کی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ملی جب کہ بینک اکاو¿نٹس اور شیئرز پہلے ہی منجمد کیے جاچکے ہیں۔
عدالت نے طلبی کے نوٹسز اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد نیب آرڈیننس کی سیکشن 512 کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔