انڈونیشیا نے ائر چیف مارشل کو مسلح افواج کا نیا سربراہ نامزد کر دیا

انڈونیشیا نے ائر چیف مارشل کو مسلح افواج کا نیا سربراہ نامزد کر دیا

جکارتہ: انڈونیشیا کے صدر جوکو ودویدو نے انڈونیشی فضائیہ کے سربراہ کو مسلح افواج کا نیا سربراہ نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ودویدو نے فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل ہادی تجہانتو کو مسلح افواج کا نیا سربراہ نامزد کر دیا،  انڈونیشیا کی فوج کے موجودہ سربراہ جنرل گٹوٹ نورمنتیو   آئندہ سال اپریل میں اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر  ہو   رہے ہیں۔  ہادی تجہانتو صدر جوکو ودویدو کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں جن کو صدر کی جانب سے خلاف ضابطہ کئی بار ترقیاں دی گئی۔

صدراتی ترجمان جوہن بودی نے کہا ہے کہ مارشل تجہانتو ایک کہنہ مشق انسان ہیں جو  ’ٹی این آئی‘  کمانڈر بننے کی بھر پور صلاحیتوں سے لیس ہیں۔ انھوں نے کہا   کہ ان کی نامزدگی توثیق کے لئے پارلیمنٹ بھجوائی جائے گی جہاں سے اس کی توثیق  14 دسمبر سے قبل متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں