چینی حکومت نے ’’ ٹائلٹ انقلاب‘‘ پروگرام کے تحت ہزاروں ٹائلٹ بنا لئے

چینی حکومت نے ’’ ٹائلٹ انقلاب‘‘ پروگرام کے تحت ہزاروں ٹائلٹ بنا لئے


بیجنگ:چینی حکومت نے ملک بھر میںشہریوں کو صحت وصفائی کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پسماندہ علاقوں میں ٹائلٹ انقلاب پروگرام کا آغاز کررکھا ہے۔


تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام ملک بھر میں 2015میں شروع کیا گیا تھا، پروگرام کا مقصد پسماندہ دیہی علاقوں میں صحت وصفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے گسٹ ہاؤسز میں پانی ،بجلی اورٹائلٹ کی سہولتیں فراہم کرنا تھا،تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان علاقوں کی طرف راغب کیا جاسکے،اس سلسلے میں 33ہزار پبلک رسٹ روم کی تعمیر اور 24ہزار کی تزئین وآرائش کا پروگرام بنایا گیا تھا۔


یہ منصوبہ 2017سے اختتام مکمل ہوجائے گا، اس منصوبے کے تحت 2015سے اس سال اپریل تک 52485ٹائلٹ تعمیر کیے گئے، جبکہ چین کے شمالی خود مختار ریجن منگولیا کے ایک گاؤں گارس لینڈ میں سیاحوں کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کی گئی۔ یہ گاؤں چار سو ہکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے، اور ان سہولتوں کے باعث اس گاؤں میں دوسو سیاحوں کا خیر مقدم کیا گیا۔