نواز شریف سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھتے ہیں : مریم نواز شریف

نواز شریف سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھتے ہیں : مریم نواز شریف


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھتے ہیں اور مجھ سے باقاعدگی کیساتھ اپ ڈیٹس لیتے ہیں۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا لگتا ہے کہ میاں صاحب یا تو خود سوشل میڈیا پر لوگوں کی رائے دیکھتے ہیں یا مریم آپی انہیں باخبر رکھتی ہیں۔ میاں صاحب کے بیانات میں اب عوامی رائے کی جھلک دکھائی دیتی ہے صارف کی یہ ٹویٹ مریم نواز کی نظر سے گزری تو انہوں نے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا میاں صاحب سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھتے ہیں اور مجھ سے باقاعدگی کیساتھ اپ ڈیٹس لیتے ہیں۔