پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی شرط موخر

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی شرط موخر

اسلام آباد: پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کی شرط کو ایک بار پھر بڑھا دیا گیا۔
سعودی سفات خانے کے مطابق یہ تاریخ آج ختم ہو رہی تھی لیکن اب اسے یکم جنوری 2018تک بڑھا دیا گیا ہے۔سعودی سفارت خانے کے مطابق یکم جنوری سے پہلے تمام ویزے بائیومیٹرک کے بغیر جاری ہوں گے جبکہ نجی کمپنی کوجنوری تک اپنی استعداد کاربڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 4دسمبرکے بعد سے بائیو میٹرک کے ذریعے سے ہی عمرے کے ویزوں کا اجراہوگا۔