حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کر رہی ہے : احسن اقبال

حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کر رہی ہے : احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کر رہی ہے۔اور ملک کی معیشت دن بدن بہتر سے بہتر ہورہی ہے۔ مگر چندملک دشمن عناصر اس کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔سی پیک منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔بھارت سمیت چنددشمن ممالک ہماری راہ میں مسائل کھڑے کر رہے ہیں۔اور وہ سی پیک کو سبو تاژکرنے کے لیے ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ مگر ان کی ہر سازش ناکام ہوگی۔


ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ سب مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اس سے انکار کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ۔ چندر وز قبل ہم ایک بہت بڑی سازش سے بچ گئے۔ دشمن کا مقصد مذہب کی بنیاد پر فسادات کروانا تھا۔اگر اس کو فوری طور پر کنٹرول نہ کیا جاتا تو ملک میں خانہ جنگی کے حالات پید اہوسکتے تھے۔مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے خدا کے لیے ملک کو چلنے دیں۔ ہمیں ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے ضلع نارووال میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2008ء کے نارووال اورآج کے نارووال میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ دوسرے اضلاع اب نارووال کی نقل کرتے ہیں۔ ضلع نارووال کے عوام کے لیے 14ارب روپے سے موٹر وے لنک کا منصوبہ زیر تعمیر ہے جو نارووال سے لاہور اور موٹر وے کے سفر کو تیز ترین کر دے گا۔ 71کلو میٹر کی مختلف سڑکیں ضلع نارووال میں منظور ہو گئی ہیں جن کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ تعلیمی ترقی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ضلع نارووال میں 150سے زائد نئے اسکول اور بہت سے کالج اور یونی ورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔