ایشز : آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف 268 رنز کی برتری

ایشز : آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف 268 رنز کی برتری

ایڈیلیڈ: ایشز ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے میچ میں انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی اور آسٹریلیا نے میچ میں مجموعی طور پر 268 رنز کی برتری حاصل کر کے پوزیشن مستحکم کر لی۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 29 رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ پر دوبارہ شروع کی تو ایلسٹر کک 11 اور جیمز ونس صفر پر ناٹ آو¿ٹ تھے۔جیمز ونس گزشتہ روز کے اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ کرنے کے بعد جوش ہیزل وڈ کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ کپتان جو روٹ کی اننگز بھی نو رنز تک محدود رہی۔
80 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی چوتھی وکٹ گری جب ایلیسٹر کک 37 رنز بناکر نیتھن لائن کی گیند پر اسٹیون سمتھ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے جبکہ انگلینڈ کو جلد ہی اس وقت پانچواں نقصان پڑا جب ڈیوڈ ملان 19 رنز بناکر پیٹ کمنز کا شکار بن گئے۔معین علی 25، جونی بیئراسٹو 21، کرس ووکس 36 ، سٹورٹ براڈ تین اور جیمز اینڈرسن صفر پر آو¿ٹ ہوئے جبکہ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے ٹام اورٹن 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 215 رنز کے خسارے کے ساتھ 227 پر ڈھیر ہوگئی۔نیتھن لایون نے چار، مچل سٹارک نے تین اور پیٹ کمنز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر بھی بری طرح ناکام رہا اور وہ 54 رنز پر چار مستند بلے بازوں سے محروم ہو چکی ہے۔ اوپنر کیمرون بنکرافٹ چار، ڈیوڈ وارنر 14، عثمان خواجہ 20 اور کپتان اسٹیون سمتھ چھ رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ پیٹر ہینڈزکومب اور نائٹ واچ مین نیتھن لایونن تین، تین رنز پر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنا لیے تھے تاہم پہلی اننگز میں شاندار برتری کی بدولت اسے انگلینڈ پر مجموعی طور پر 268 رنز کی سبقت حاصل ہے۔