رشوت دے کر طاقت حاصل کرنا (ن) لیگ کا ایجنڈا ہے : فواد چوہدری

رشوت دے کر طاقت حاصل کرنا (ن) لیگ کا ایجنڈا ہے : فواد چوہدری

لاہور: تحر یک انصاف کے تر جمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدرکی ضمانت غلط ہے ،انہیں جیل میں ہوناچاہئے‘،نوازشریف نے حکومت میں آنے سے پہلے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاکہاتھاانہوں نے کہا کہ رشوت دے کرطاقت حاصل کرنان لیگ کاایجنڈاہے۔


ایک انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کی ایگزیکٹوکمیٹی میں 6 لوگ شریف فیملی کے ہیں، ن لیگ کی سوچ اپنے گھرسے باہرنہیں نکلتی،لندن میں بیماراسحاق ڈاربھی ن لیگ ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل ہیں۔فوادچودھری نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی ساڑھے 9سال سے حکومت ہے،نوازشریف نے حکومت میں آنے سے پہلے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاکہاتھاانہوں نے کہا کہ رشوت دے کرطاقت حاصل کرنان لیگ کاایجنڈاہے۔