پاکپتن اراضی کیس: سابق وزیراعظم نوازشریف آج سپریم کورٹ میں پیش

پاکپتن اراضی کیس: سابق وزیراعظم نوازشریف آج سپریم کورٹ میں پیش
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکپتن درباراراضی کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پاکپتن میں دربار اراضی پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ پاکپتن دربار اراضی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کررہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف عدالتی حکم پر ذاتی طور پر پیش ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ مریم اورنگزیب، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور چوہدری تنویر سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔