امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے
کیپشن: Image by Khaama Press

اسلام آباد:گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون کرنے کے خط کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمی عمل زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچے۔


امریکی نمائندہ خصوصی اسلام آباد میں حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وہ پاکستان سمیت 8 ممالک کا دورہ کررہے ہیں جس جس کے دوران وہ افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیم، متحدہ عرب امارات اور قطر جائیں گے۔