ریاض : سعودی عرب میں سالانہ 1.5ملین ٹن مرغیاں استعمال کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کے مطابق یہ بات مملکت میں پولٹری فارم ورکشاپ کے شرکاءنے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ فی کس سالانہ 50کلو گرام مرغی استعمال ہورہی ہے۔
ماہرین نے توجہ دلائی ہے کہ اس شعبے میں سائنسی اور تکنیکی تبدیلیوں کی ہمرکابی ضروری ہے تاکہ مرغیوں میں پائے جانے والے امراض کو قابو کیا جاسکے۔