رانا ثناءاللہ نے چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیدیا

رانا ثناءاللہ نے چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیدیا اور کہا کہ اپوزیشن کیخلاف مقدمات ہزار کی سپیڈ سے بن رہے ہیں جبکہ حکومتی ارکان کے خلاف مقدمات کی سپیڈ سلو ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف سے حکومت نہیں چل رہی ہے، ایک دن عمران خان خود کہے گا کہ اس کو چلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ایک ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا، ایک سب سے بڑا ڈاکو پنجاب کا سپیکر بنا ہوا ہے، انکے خلاف نیب کوئی کاروائی نہیں کرتی۔