متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر حکومت نے ایمنسٹی سکیم میں ایک ماہ کی توسیع کردی

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر حکومت نے ایمنسٹی سکیم میں ایک ماہ کی توسیع کردی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر حکومت نے ایمنسٹی سکیم میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ایک اعلامیہ کے مطابق ہزاروں لوگ ایمنسٹی سکیم کے تحت فائدہ اٹھا کر اپنے اپنے ملکوں میں واپس جاچکے ہیں جبکہ کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے سینکڑوں درخواستی نامکمل اور التواءمیں پڑی ہیں۔

ایمنسٹی سکیم جو 30 نومبر کو ختم ہورہی تھی اس میں 31 دسمبر 2018ءتک توسیع کردی گئی ہے تاکہ وہ لوگ جن کی درخواستیں اور کاغذات نامکمل ہیں وہ بھی اس توسیعی سکیم سے فائدہ اٹھا کر باعزت طو رپر اپنے اپنے گھروں کو جاسکیں۔

حکومت امارات کی طرف سے یہ توسیع ملنے پر وطن جانے کے خواہشمند لوگوں نے حکومت امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔