صحافی سے بدتمیزی کا معاملہ،شاہد مسعود کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

صحافی سے بدتمیزی کا معاملہ،شاہد مسعود کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کو صحافی سے بدتمیزی اور اس کا موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں مقامی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ کیس کی گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم حاضری پر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔انہیں آج اڈیالہ جیل سے لا کر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے شاہد مسعود کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔


خیالہ رہے کہ شاہد مسعود نے گذشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر سے اس کا موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی تھی، جس پر صحافی نے ان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔


یہ بھی واضح رہے کہ شاہد مسعود پہلے ہی پی ٹی وی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔