پاکستان تحریک انصاف نے جسٹس (ر) افتخار چوہدری کی اہم وکٹ گرا دی

پاکستان تحریک انصاف نے جسٹس (ر) افتخار چوہدری کی اہم وکٹ گرا دی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی اہم وکٹ گرا دی، ایڈوکیٹ عبد الوہاب بلوچ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ عبدالوہاب بلو چ اور اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد عبدالوہاب نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ 

ایڈووکیٹ عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کے خلاف تمام عدالتوں سے نااہلی کے مقدمات واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انتخابات سے قبل پاکستا ن  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حلقہ این اے 243سے نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ایڈوکیٹ عبدالوہاب کی جانب سے عمران خان کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ 

عمران خان کی نااہلی کے لیےدرخواستیں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالوہاب بلوچ اور شہدا فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام نے دائر کی تھیں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم نے انتخابی کاغذات میں حقائق چھپائے اور امریکی خاتون سے بغیر شادی کے پیدا ہونے والی بیٹی ٹیریان کا ذکر نہیں کیا جس کے سبب وہ صادق و امین نہیں رہے اور آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اُترتے۔ 

یاد رہے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر ان کی اور دولت مند برطانوی خاتون سیتا وائٹ کی ناجائز اولاد کے معاملے پرسپریم کورٹ میں آرٹیکل 1-62 ایف کے تحت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔