پنجاب حکومت کا لیپ ٹاپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا لیپ ٹاپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ شہباز شریف لیپ ٹاپ اسکیم آفیشل فیس بک

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار  کی کابینہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا طلبا کو لیپ ٹاپ دیے جانے کا منصوبہ ختم کرنے کافیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف کا طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں وزیرتعلیم پنجاب راجہ ہمایوں یاسر کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم جیسا کوئی منصوبہ نہیں لا رہے کیوںکہ سابقہ حکومت نے 20 ارب روپے اس اسکیم پر لگا دیے لیکن اس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے اس حوالے سے کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ خرید کر خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا اور طلبا کو دیئے گئے لیپ ٹاپس کی کوالٹی بھی تسلی بخش نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ میں لیپ ٹاپ کیلئے کوئی پیسہ نہیں رکھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلبا کو اعلی تعلیمی کارکردگی پر لیپ ٹاپ دینے کی سکیم شروع کی گئی تھی تاہم موجودہ حکومت نے اسکیم ختم کر دی ہے۔