پریانکا چوپڑا، نک جونز کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پریانکا چوپڑا، نک جونز کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: image by facebook

ممبئی:بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا  اور  نک جونز  کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، بالی ووڈ سٹار نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا  کی ویب سائٹ پر شیئر کر دی ہیں۔

0012a3cabf06ba6814b0d2d64f1649c5

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے نک جونز  اور  بالی وڈ  کی خوبرو  حسینہ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے، پریانکا چوپڑا نے اپنی ہندو  رسم و رواج سے ہونے والی شادی کی تصویر شیئر  کی ہے جس میں وہ سرخ جوڑے میں ملبوس ہیں اور جونز  بھی خوب نظریں ملائے فوٹو گرافروں کو  پوز دے رہے ہیں ۔

55da4122000af95bd884bd32ace402cf

دوسری طرف نک جونز نے بھی عیسائی شادی کی تصویر شیئر   کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا نے سفید جوڑا پہنا ہوا ہے، تصویر میں نک جونز نے کالے رنگ کا سوٹ ملبوس کر رکھا ہے، اس موقع پر   نک جونز   پریانکا چوپڑا کے ہاتھ کو چوم رہے ہیں۔

4b5f4bd5397e3c972f29412dac6d1dec

جوڑے کی اس رومانوی تصویر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام  اور ٹوئیٹر پر کافی پذیرائی ملی ہے، انسٹا گرام پر 33 لاکھ سے زائد مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، تصویر پر 35 ہزار سے زائد کمنٹس بھی آئے یعنی مداحوں کی کثیر تعداد نے تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ  کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونز  عمر میں اپنی دلہنیا سے 10 سال چھوٹے ہیں، پریانکا کی عمر 35 اور نک کی 25 سال ہے۔