محکمہ موسمیات کی ماہ دسمبر میں سخت سردی پڑنے کی پیشگوئی

  محکمہ موسمیات کی ماہ دسمبر میں سخت سردی پڑنے کی پیشگوئی
کیپشن: Image Source: File Photo

سلام آباد:  محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر میں سخت سردی پڑنے کی پیشگوئی کردی، مغربی ہواؤں کی آمد کی وجہ سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔


تفصیلات کے مطابق، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری آؤٹ لک کے مطابق ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے کم جبکہ شمالی اور مغربی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ امکان ظاہر کیا جا ہا ہے کہ رواں ماہ دسمبر میں مغربی ہواؤں کے متعدد سلسلے پاکستان میں داخل ہونگے جس کی وجہ سے شمالی، مغربی اور شمالی حصوں میں درمیانی جبکہ بارش ہوں گی۔

کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت کم رہے گا۔ بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کی شدت کم ہو جائے گی۔